نیویارک (پاکستان نیوز) بائیکرز فار ٹرمپ نے سابق صدر کی 2024کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، بائیکرز سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا انتظار کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں ، بائیکر فار ٹرمپ لیڈر کرس کوکس نے کہا کہ اگر 2024 میں ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی مہم کا آغاز کیا تو وہ یقینی طور پر وائٹ ہاﺅس میں پہنچنے میں کامیاب ہوں گے ، انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ٹرمپ کی کامیابی کے لیے ایک بہترین مہم کا انعقاد کیا ہے اور اب بھی اس کے لیے سفر شروع کرنے جا رہے ہیں ، ہم پر امید ہیںکہ ٹرمپ پہلے کی طرح 2024 میں ایک مرتبہ پھر میدان ماریں گے ۔