سنگاپور سٹی(پاکستان نیوز) عالمی ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی، سنگاپور بدستور پہلے، کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان چوتھے نمبر پر رہا۔ فہرست کے مطابق سنگاپور کے شہریوں کو 192ملکوں تک ویزا فری رسائی حاصل ہے،187 ملکوں تک رسائی کیساتھ جاپان، جنوبی کوریا، امارات مشترکہ طور پر دوسرے،185ملکوں تک ویزا فری رسائی کیساتھ ناروے اور سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین ممالک اوسطاً 183ملکوں تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔ کمزور پاسپورٹس میں افغانستان سب آخری اور افغانشہریوں کو23 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں، شام دوسرے، عراق تیسرے، پاکستان چوتھے نمبر پر اور پاکستانیوں کو31ملکوں میں ویزا فری سفر انٹری کی سہولت ہے۔رپورٹ کے مطابق سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور ہجرت کے رجحانات پاسپورٹس کمزور بنانیمیں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔









