جمائمہ کا سابق بوائے فرینڈ رسل برانڈ پر جنسی تشدد کا الزام؛ 10 سال قید کی سزا

0
13
UK premiere of 'What's Love Got To Do With It?' at Odeon LUXE Leicester Square Featuring: Jemima Khan Where: London, United Kingdom When: 13 Feb 2023 Credit: Cover Images

لندن(پاکستان نیوز)برطانیہ کی ایک عدالت نے نامور اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو سنگین جرائم میں پایا جانے پر ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دئیے کہ ملزم نے خواتین کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے بھی رسل برانڈ کے خلاف انتہائی سنگین انکشافات کیے ہیں۔ جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ ماضی میں تعلقات کے دوران رسل برانڈ نے ان کے ساتھ جسمانی تشدد، جبری کنٹرول اور بدسلوکی کا مکروہ کھیل کھیلا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سن 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد انہوں نے مجبوراً پولیس کو طلب کیا تھا تاکہ برانڈ کو ان کے گھر سے باہر نکالا جا سکے۔ تاہم اس وقت انہوں نے قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جمائما نے اس مقدمے میں سامنے آنے والی تمام بہادر خواتین کے عزم کی کھل کر تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ مجرم کو اس کے انجام تک پہنچتا دیکھ کر انہیں طویل ذہنی اذیت سے نجات ملی ہے۔ عدالت کے اس تاریخی فیصلے اور متاثرہ خواتین کی جرات مندانہ گواہی کے بعد دنیا بھر میں شوبز شخصیات کے مکروہ رویوں کے خلاف ایک بار پھر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here