نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق اتوار تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہزار 928 رہی ہے ، ہر روز مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 76 کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے اور کیلیفورنیا میں جہاں آبادی نیویارک سے ڈبل ہے کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ، حکومتی سطح پر کورونا ٹریکر اموات کو چالیس ہزار سے زائد ظاہر کر رہا ہے ۔