کیلیفورنیا (پاکستان نیوز)مسلم کمیونٹی میں دیگر افراد کی نسبت خودکشی کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق مسلمانوں میں خود کشی کرنے کا رحجان دیگر کمیونٹیز کی نسبت دو فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا ہے ، مسلمانوں میں خود کشی کے رحجان کو کم کرنے کیلئے مسلم مینٹل ہیلتھ اینڈ اسلامک سائیکالوجی سینٹر بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ، اگر کوئی بھی شخص اپنے اندر ڈپریشن اور ذہنی تنائو محسوس کرے یا خودکشی کرنے کی طرف مائل ہو تو فوری طور پر سینٹر سے رابطے کو یقینی بنائے ۔ مسلم سینٹر کے بانی ڈاکٹر ہیتھر لائرڈ نے بتایا کہ ہم ذہنی علاج میں اسلامی تعلیمات کو بھی مد نظر رکھتے ہیں ۔