یہودی ربی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوراصغر علی گرفتار

0
36

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے 58سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اصغر علی کو یہودی رہنما کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردیں۔ بتایا جاتا ہے کہاس نے بروکلین کے علاقہ کینارسی میں یہودیوں کے ایک سکول کے باہر آرتھوڈوکس طلبا اور ایک ربی کو مارنے کی کوشش کی۔ یہودی عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں کی حفاظت پر مامور ایک پرائیویٹ کمپنی فلیٹ بش سیفٹی پٹرول کی طرف سے فراہم کردہ ویڈیو فوٹیج میں ڈرائیور کو ایک کرب پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ سکول کی حدود میں گھسنے والے آرتھوڈوکس یہودیوں کی طرف مڑ رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ حملہ آور اصغر علی کی میڈیکل ہسٹری بتاتی ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے اس واقعہ کے بعد اس کوا یک درجن سے زائد الزامات کا سامنا ہے جن میں قتل اور حملہ کرنے کی کوش اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات شامل ہیں۔

نیویارک پولیس نے یہودی رہنمائوں کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دس مقدمات کے الزامات میں ملوث 58 سالہ پاکستانی اصغر علی کی تصویر جاری کر دی ہے جس میں اْسے ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑا دکھایا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملزم کی ذہنی حالت پر شبہ ہے اور وہ اس واقعہ کو دہشت گردی نہیں سمجھتی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم اصغر علی کو ڈیپریشن کا مرض بھی لاحق ہے اور اس کو بات بات پر جذباتی ہونے اور دوسرے کے خلاف سخت اقدام اْٹھانے کی بیماری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here