بےروزگاری الاونس درخواستوں کی تعداد میں کمی

0
163

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں بے روزگاری الاﺅنس کے لےے اپلائی کرنے والے شہریوں کی تعداد 7لاکھ سے نیچے آگئی ہے ، بے روز گاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والے شہریوں کی موجودہ تعداد 6لاکھ 84 ہزار ہوگئی ہے ، وال سٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل یہ تعداد سات لاکھ ستر ہزار کے قریب تھی جس میں موجودہ ہفتے 97 ہزار کمی واقع ہوئی ہے ، دی سینچری فاﺅنڈیشن کے لیبر ایکسپرٹ اینڈریو سٹیٹنر نے بتایا کہ یہ بہتری کی جانب پہلا قدم ہے ، آہستہ آہستہ بے روزگاری کی شرح میں مزید کمی واقع ہوگی ، مارک ہیمرک کی رپورٹ کے مطابق مکمل بے روزگاری کے خاتمے میں طویل وقت درکار ہے لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here