آئیووا(پاکستان نیوز) مسلم امریکی ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈل ریس 52 اعشاریہ 20 سیکنڈ میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 29سالہ امریکی اولمپک چیمپئن دلیلہ محمد نے یہ ریکارڈ یو ایس ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں اپنے نام کیا،دلیلہ محمد کا کہنا تھا کہ ان کا یہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گا اور اگر میں نے اس ریکارڈ کو بہترنہ بنایا تو کوئی اور ایتھلیٹ یہ ریکارڈ توڑ دے گا ،پریکٹس کے دوران کئی مرتبہ انہوں نے اس ٹائم میں ریس مکمل کی جس پر ان کے کوچ کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کے دوران بھی ایسا کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ روسی ایتھلیٹ یولیا پیچن کینا کے پاس تھا جنہوں نے 2003 ءمیں 400 میٹر کی ہرڈل ریس 52 اعشاریہ 34 سیکنڈ میں جیتی تھی۔