ٹیکساس کے مسلم طلبا کی روزانہ اکثریت کو ہتک آمیز رویوںکا سامنا

0
196

 

مذہبی بنیاد پر سینکڑوں طلبا کو زدو کوب کیا جا رہا ہے ، اکثریت آواز بلند کرنے سے عاری ہے

نیویارک (پاکستان نیوز) مشرق ٹیکساس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوںمیں زیر تعلیم مسلم طلبا کی اکثریت کو ہتک آمیز رویے کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ہائی سکول کے طالب علم یازن نفیس نے بتایا کہ ہم سارا دن انتہائی ہتک آمیز رویوں کا سامنا کرتے ہیں ، چھٹی کے اوقات اور کھانے کے موقع پر ہمیں دیگر طلبا کی جانب سے قتل کردینے کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے اور ہم خوفزدہ ہوکر کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوتے ہیں ، ایسے طلبا جوکہ غیر مسلم سکولوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں وہ ان واقعات کے متعلق بالکل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں کیونکہ اگر انھوں نے اس کے متعلق زبان کھولی تو ان کو تعلیمی اداروں سے نکال دیا جاتا ہے ۔نارتھ ٹیکساس میں اس وقت مجموعی طور پر 321 طلبا پبلک اور نان پبلک تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here