صدارتی امیدوار کی جانب سے اس قسم کا بیان ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ، نیشنل ڈائریکٹر
واشنگٹن (پاکستان نیوز)دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نیویارک چیپٹرنے صدارتی امیدوار مائیکل بلوم برگ کی جانب سے مسلمانوں کی خلاف جاسوسی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، نیویارک پولیس نے مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے باقاعدہ سہولت کار بھرتی کرنا شروع کردیئے ہیں جوکہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات میں داخل ہو سکیں گے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیویارک پولیس کے جاسوسی پروگرام میں مسلم طلبا کی بھی نگرانی کی جائے گی کہ وہ کس طرح روزمرہ زندگی کے امور انجام دیتے ہیں ، کیئر کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد اعواد نے کہا کہ صدارتی امیدوار مائیکل بلوم برگ کی جانب سے اس قسم کا بیان انتہائی شرمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔