الہان عمرکی قیادت میں اسلامو فوبیا کیخلاف خصوصی گروپ کی تشکیل

0
108

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک خاتون نمائندہ الہان عمر نے ملک میں اسلا م فوبیا کے بھڑتے واقعات کو روکنے کے لیے خصوصی سفیر کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے ، اس سلسلے میں خاتون نمائندہ نے بلنکن کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ ملک میں اسلام فوبیا کے بھڑتے واقعات کو روکنے کے لیے خصوصی سفیر کی تعیناتی وقت کی ضرورت بن گئی ہے ۔ انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ آئندہ سال اسلام فوبیا واقعات کے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے ، الہان عمر کی جانب سے لکھے گئے خط میں نمائندہ شاسکی سمیت 23 اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور خصوصی سفیر کی تعیناتی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here