نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ ، کینیڈا سمیت متعدد یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر توہین آمیز رویوں اور نسل پرستی کے خلاف اقدامات کیلئے قرار داد کی منظوری دیدی ، قرارداد کی حمایت میں 106 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ 44 ووٹ غیر حاضری رہے اور 29 نے قرار داد کیلئے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ، ووٹنگ ممبرز کی مجموعی تعداد 193 کے قریب تھی ، 100 سے زائد ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ، امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، اسرائیل ، فرانس ، جرمنی ، ہالینڈ سمیت یورپ کے بڑے ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ یہی ممالک میں دنیا میں بنیادی انسانی حقوق اور مساوات کے لیے آواز بلند کرتے ہیں ۔