امریکا کو اسرائیل حمایت ترک کردینی چاہئے، محکمہ داخلہ اعلی یہودی اہلکار مستعفی

0
40

اسلام آباد(پاکستان نیوز) اسرائیل کیلئے امریکی حکومت کی انتہائی جانبدارانہ حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے احتجاجا مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ، اب امریکی حکومت کی ایک اور اعلی عہدیدار نے اسرائیل کے لیے امریکا کی متواتر حمایت پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے دیا ۔ امریکی محکمہ داخلہ میں چیف آف اسٹاف کی خصوصی معاون للی گرینبرگ کال نے جو بائیڈن انتظامیہ کو جو تحریری استعفی دیا ہے اس میں لکھا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی حمایت ترک کردینی چاہئے۔ اس حمایت کے جاری رہنے پر وہ احتجاجا مستعفی ہو رہی ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق للی گرینبرگ نے لکھا ہے کہ صدر بائیڈن کا یہ کہنا انتہائی بے بنیاد ہے کہ اسرائیل نہ ہو تو یہودیوں کے لیے اپنے وجود کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے۔ للی گرینبرگ کال نے، جو خود بھی یہودی ہیں، اپنے استعفے میں یہ بھی لکھا کہ اس کا ضمیر اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیتا کہ اسرائیل کے لیے متواتر حمایت کرتے ہوتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ سے وابستہ رہا جائے۔ للی گرینبرگ نے لکھا کہ یہودیوں کو امریکی وار مشین کا چہرہ بنایا جارہا ہے، جب بھی کوئی امریکی وار مشین کے بارے میں سوچتا ہے تو ذہن کے پردے پر صرف یہودی ابھرتے ہیں۔ اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر بائیڈن انتظامیہ کو متعدد افسران چھوڑ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here