ٹیکساس (پاکستان نیوز) کسانوں کی بڑی تعداد نے بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈر کرائسز اور تارکین کی جانب سے ان کی پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، کسانوں نے موقف اختیار کیا کہ بارڈر سے متصل ہماری زمینوں پر تارکین نے خاردار تاریں اکھاڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی ہے جس سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ، بائیڈن حکومت بارڈر کرائسز سے پیدا ہونے والے ان نقصانات کے ازالے کے لیے ہمیں زرتلافی ادا کرے ۔ ٹیکساس فارم کے بیورو صدر نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ میری کسانوں اور دیگر پراپرٹی مالکان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے نقصانات کے حوالے سے ہمیں آگاہ کریں ہم نے ان کی بھرپور مالی امداد کریں گے ۔اس حوالے سے وائٹ ہائوس نے تمام پچاس اسٹیٹ بیوروز سے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے تحفظات سننے کے بعد ان کو بھرپور مالی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔