بائیڈن غیر قانونی تارکین کو ایمنسٹی دینے کے خواہاں

0
84

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدرجوبائیڈن تمام غیر قانونی تارکین کو معافی دیتے ہوئے قانونی قرار دینے کے خواہاں ہیں لیکن غیر قانونی تارکین کی تعداد پہلے ہی زیادہ ہے اور اگر اس قسم کی کوئی بات حکومتی سطح پر سامنے آئی تو یہ تعداد ڈبل ہو سکتی ہے ، میڈیا کے مطابق اس وقت امریکہ میں غیر قانونی تارکین کی تعداد 11 ملین کے قریب ہے ، کچھ صحافتی ذرائع کے مطابق غیرقانونی تارکین کی تعداد 11.3 ملین کے قریب ہے ۔ صرف مئی کے مہینے کے دوران بارڈر فورسز نے ایک لاکھ اسی ہزار کے قریب غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے اور یہ تعداد ٹرمپ کے دور حکومت سے ڈبل ہو چکی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی بدولت امریکہ میں غیرقانونی تارکین کی آمد میں واضح کمی آئی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here