واشنگٹن(پاکستان نیوز)صحافی زید جیلانی نے انکشاف کیاہے کہ ایپل اور گوگل جعلی ایپس سے اربوں روپے کما رہے ہیں ، ہل ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ گوگل پلے سٹور پر ہزاروں ایپس غیرقانونی طور پر ایپل اور گوگل کے ساتھ متصل ہیں جس کی وجہ سے دونوں کمپنیاں سالانہ اربوں ڈالر کما رہی ہیں جبکہ ان سے متصل ایپس کی کارکردگی زیرو ہے اور صارفین اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ جعلی ایپس صارفین کو فری ٹرائلز کے نام پر ممبر بناتی ہیں اور پھر اس کے بعد لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جوکہ موبائل صارف کے ذہن میں بھی نہیں ہوتا ہے ۔