مسجد کی دیواروں پر نفرت آمیز جملوں کی تحریر پر تحقیقات کا مطالبہ

0
109

 

نیویارک (پاکستان نیوز) ایف بی آئی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد کی دیوراوں پر نفرت آمیز اور توہین آمیز جملے لکھنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق فارگو اسلامک سینٹر کی دیواروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے سپرے کے ساتھ نفرت آمیز جملے تحریر کیے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر ) نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد کی دیواروں پر نفرت آمیز جملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے ، ملزموں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام میں مدد مل سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here