نیویارک (پاکستان نیوز) صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے نیواڈا کاکس سے اکثریتی حمایت کے ساتھ میدان مار لیا ہے ، برنی سینڈرز لاطینی نوجوانوں میں نمایاں مقبولیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نیواڈا کاکس سے میدان مارنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، برنی سینڈرز کو لیبر یونین کی بھی واضح برتری حاصل ہے جس کا عملی ثبوت نیواڈا میں انتخابات کے دوران دیکھنے کو ملا ہے جس میں برنی نے لیبر یونین لاطینی نوجوانوں کی واضح حمایت سے کامیابی اپنے نام کی ہے ۔