برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

0
150

لندن(پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ بورس جانسن کو اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا۔ پیر کی رات کو ہونے والی ووٹنگ میں عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 148 جب کہ اس کے خلاف 211 ووٹ پڑے۔ یوں کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پارٹی گیٹ سکینڈل کے بعد مشکلات میں گھرے برطانوی وزیراعظم کئی مہینوں سے اقتدار پر اپنی گرفت کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ہیں۔ وہ پہلے برطانوی وزیراعظم ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ برطانوی وزیراعظم اعتماد کا ووٹ ہار جاتے تو انہیں وزیراعظم اور پارٹی کے سربراہ کے طور پر سبکدوش ہونا پڑتا۔ ووٹنگ سے پہلے بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کو اپنے دفاع میں انتظامی معاملات، بریگزٹ کے معاملے، کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور یوکرین کی حمایت کے متعلق لکھا تھا۔ برطانوی وزیراعظم نے لکھا تھا کہ ایک متحدہ پارٹی کے طور پر، ہفتوں سے جاری میڈیا کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے اور فوری طور پر ملک کو آگے بڑھانے کے لیے آج ہمارے پاس موقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here