ملائیشین ائیر لائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز کی کراچی آمد

0
64

کراچی (پاکستان نیوز) ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن کی پہلی پرواز کی کراچی آمد، والہانہ استقبال ، کراچی پہنچی ایئر ایشیا کی پہلی پرواز کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واٹر سیلوٹ پیش کیا ، کراچی ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاونج میں پہلی پرواز کی آمد پر کیک بھی کاٹا گیا۔ کوالالمپور سے 298 مسافر کراچی پہنچے، پہلی پرواز سے 315 مسافر روانہ ہوئے۔ ملائشیا کے قونصل جنرل کراچی نے مسافروں کا استقبال کیا اور الوداع کیا۔ سی ای او علی خواجہ علی مجید نے اس موقع پر کہا کہ ٹی سی بی پاکستان میں ایر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے، ایر ایشیا ملائیشیا کی بڑی ایئر لائن ہے، معاہدہ پاکستانی فضائی صنعت کیلئے خوش آئندہے ، ایئر ایشیاء نے ابتدائی طور پر کراچی کیلئے 4 پروازیں شروع کی ہیں ، کراچی کے بعد لاہور اور اسلام اباد بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here