نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی عدالت نے فیس بک کو ملازمین کی بھرتی کیلئے قوانین پر عمل پیرا نہ کرنے کے جرم میں درخواست گزار ڈی او جے کمپنی کو 14ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فیس بک نے 26 ملازمتوں پر غیرملکیوں کو ہائر کیا ہے جبکہ اس کے لیے ملکی سطح پر کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی ٹی ایڈورٹائزمنٹ کی گئی تھی ، قوانین کے مطابق فیس بک کو ملازمین کی بیرون ممالک سے بھرتیوں سے قبل امریکہ میں اہل افراد کو موقع فراہم کرنا چاہئے تھے عدالت نے فیس بک کو قصور وار ٹہراتے ہوئے 14 ملین ڈالر ہرجانہ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔