8لاکھ افراد کابےروزگاری الاﺅنس کی درخواست

0
158

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں کورونا لاک ڈاﺅن سے بے روز گارہونے والے افراد کی تعداد میں کمی نہ آ سکی ، مزید 7لاکھ 93 ہزار افراد نے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواست دے دی ، مجموعی طور پر اب تک 78 ملین افراد جوکہ امریکہ کی افرادی قوت کا 49 فیصد بنتا ہے کورونا بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کر چکے ہیں ، یو ایس لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد سب سے کم 8 لاکھ 12 ہزار کے قریب رہی ہے ، نیوی فیڈرل کریڈٹ یونین میں کارپوریٹ اکانومسٹ رابرٹ فریک نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ہم بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والے افراد کی شرح میں کمی دیکھ رہے ہیں ، ہر ہفتے اس میں بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔کورونا ٹریکنگ پراجیکٹ کے مطابق امریکہ کی 44 ریاستوں میں رواں برس جنوری کے آغاز پر 3 لاکھ 12 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here