واشنگٹن(پاکستان نیوز) ایبٹ لیبارٹریز نے ایک ایسا ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو صرف 5 منٹ میں نئے کرونا وائرس کی شناخت کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیادوں پر اس ٹیسٹ کی منظوری دیدی۔ اب وسیع پیمانے پر اس کی تیاری کا مرحلہ شروع ہوگا تاکہ آئندہ ہفتے تک یہ متعلقہ محکموں کو پہنچایا جا سکے۔