پاکستان کے سینئر میڈیا پرسن، ایشین ٹیلیویژن کے چیف ایگزیکٹو آصف خان کا انتقال پُر ملال

0
130

 

مرحوم آصف خان، معروف کمیونٹی رہنما اور PUPC کے نائب صدر جاوید ریاض کے برادر نسبتی تھے
کمیونٹی کا جاوید ریاض اور ان کی اہلیہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم آصف خان کیلئے دعائے مغفرت

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر براڈ کاسٹر، پی ٹی وی کے سابق ہیڈ آف کیمرہ ڈویژن، انڈیپینڈنٹ نیوز کے سابق چیف ایڈیٹر اور ایشین ٹیلی ویژن پریس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف خان بعارضہ طویل علالت 9 اپریل کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم آصف خان، شکاگو میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیت،پاکستان یونائیٹڈپریڈ کمیٹی کے نائب صدر اور صحافی جاوید ریاض کے حقیقی برادر نسبتی تھے اور پاکستان نیوز شکاگو کے ادارتی رکن انور رومی کے قریب ترین دوست تھے۔ مرحوم براڈ کاسٹنگ اور میدیا کے سینئر ترین افراد میں شمار کئے جاتے تھے اور سماجی و ثقافتی حلقوں میں اہم مقام کے حامل تھے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ہی آصف خان کے بڑے بھائی مشہور ڈرامہ ڈائریکٹر و پروڈیوسر عارف خان بعارضہ کینسر انتقال کر گئے تھے۔ شکاگو کی کمیونٹی میں مرحوم آصف خان کے انتقال کی خبر دُکھ کےساتھ سنی گئی، کمیونٹی نے آصف خان کے انتقال پُر ملال پر جاوید ریاض اور ان کی اہلیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم آصف خان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔ ادارہ پاکستان نیوز شکاگو آصف خان کی رحلت پر جاوید ریاض و خاندان کے غم میں یکساں شریک ہے اور مرحوم کی بخشش و جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات نیز لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here