مسلم بچی کازبردستی حجاب اتروانے پر ٹیچر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

0
132

نیو جرسی(پاکستان نیوز)کیئر نیوجرسی نے مسلم بچی کا سکارف اتروانے والے سکول ٹیچر کو فوری ملازمت سے فارغ کرنے کامطالبہ کر دیا ، ایلمنٹری سکول کے نسل پرست ٹیچر سیتھ بوئیڈن نے سیکنڈ گریڈ کی مسلم طالبہ کا زبردستی سکارف اتروا دیا،کیئرنیوجرسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہم نے مشترکہ طور پر نسل پرست سکول ٹیچر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ، ہمارا معاشرہ پہلے طبقاتی تقسیم کا شکار ہے اور اس میںمزید اضافہ نہیں ہونا چاہئے ۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمعیہ معمول کی طرح نقاب لگا کر اسکول گئی تو ٹیچر نے بچی سے زبردستی نقاب اتروالیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔سمعیہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر کے اس ناروا سلوک کا بچی کے ذہن پر پڑنے والے اثرات اسے زندگی بھر پریشان کریں گے۔سمعیہ کی والدہ نے سکول کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مسلمان کمیونٹی نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان ملک میں ایسے واقعات شرمناک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here