لاہور(پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم بازی لے گئی جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی۔ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں بھارت دوسرے ، آسٹرےلےا تےسر ے ، نےوزی لےنڈ چوتھے جبکہ ساﺅتھ افرےقہ فہرست مےں پانچوےں نمبر براجمان ہے۔ پاکستان کی چھٹی ، بنگلہ دےش ساتوےں ، سری لنکا آٹھوےں ، وےسٹ انڈےز نووےں جبکہ افغانستان دسوےں نمبر پر موجود ہے ۔ آئی سی سی کے ٹاپ ٹین بالر رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنی جگہ نہیں بنا سکا۔ آل راﺅنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ محمد حفیظ نے رینکنگ میں 10ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہاں بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے افغانستان کے راشدخان پانچوےں ، وےسٹ انڈےز کے جےسن ہولڈر چھٹے ، ساﺅتھ افرےقہ کے اےنڈائل فلوکوےوساتوےں ،انگلےنڈ کے کرس واکس آٹھوےں ، زمبابوے کے سکندر رضا نووےں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ رینکنگ میں 10 ویں پوزیشن پر موجود ہےں۔