ملالہ یوسف زئی22سال کی ہو گئیں

0
155

نیویارک (پاکستان نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 22سال کی ہو گئی ہیں۔ انکے والد ضیاءالدین نے بیٹی کی سالگرہ پر ملالہ کے ساتھ تصویر جاری کی اور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صبح کے وقت پیدا ہونیوالی اپنی بیٹی ملالہ کے لئے دعا گو ہوں کہ وہ ایک چمکتا ہوا اور روشن ستارہ بنے ، اس کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ دنیا بھر میںبچیوں کو تعلیم تک رسائی اور انہیں اپنی منزل متعین کرنے کی چوائس حاصل ہو۔ ملالہ کے والد ضیاءالدین نے اپنی اہلیہ اور ملالہ کے ساتھ تصویر کے ساتھ ٹویٹ میں ملالہ کے لئے ”پیشو“، ”جانی“ کے نام استعمال کئے۔ دریں اثنائ دنیا کی اہم شخصیات کی جانب سے بھی ملالہ یوسف زئی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے لئے پرخلوص تمناو ں کا اظہار کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here