امریکہ میں جرائم تیزی سے بڑھنے لگے، نیویارک سب سے آگے

0
103

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جس کے بعد کوئی پڑوسی محفوظ نہیں کا ٹرینڈ بھی سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے، نیویارک میں بھی جرائم کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور رپورٹ کے مطابق گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، بروکلین کے ایک پولیس اہلکار نے منگل کو خبردار کیا جی جس شرح سے جرائم بڑھ رہے ہیں، سینٹ پیٹرک ڈے تک شہر میں جرائم کی صورتحال بدتر ہوسکتی ہے۔صرف منہاٹن کے علاقے میں جرائم کی شرح کم رہی اس کے علاوہ نیویارک میں بہت کم علاقے محفوظ قرار دیئے گئے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس جرائم میں 142 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں برس اب تک 197 چوری کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ 2021 میں اسی دورانیے میں صرف 43 واقعات ہوئے ہیں۔ سنگین حملوں کی تعداد 28 سے بڑھ کر 59 ہو گئے، اور ڈکیتی کے واقعات، گزشتہ سال 18 کے مقابلے اس سال 30 کے قریب پیش آئے۔ لوئس گٹیریز نے جرائم کی شرح میں اضافے کی وجہ کرونا کو قرار دیا ہے، کرونا کے معاشی اثرات سے لوگوں پر منفی اثر پڑا ہے، چار بچوں کے والد نے منگل کو دی پوسٹ کو بتایا کہ یہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کیونکہ قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، کرایہ بڑھ رہا ہے، لیکن ملازمتیں اور آمدنی نہیں بڑھ رہی ہے ، ہارلیم کے علاقے میں جرائم کے واقعات میں 122 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لوٹ مار اور پرتشدد واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، مین ہٹن کے علاقے میں اس سال اب تک چوری کی وارداتوں کی تعداد 30 تک بڑھ گئی ہے جب کہ 2021 میں اسی مدت میں صرف سات واقعات پیش آئے تھے ۔نیویارک کے مختلف علاقوں میں جرائم کی رپورٹ کوئنز کے فریش میڈوز میں 107 ویں پریسنٹ اور سن سیٹ پارک میں بروکلین کے 72 ویں اور کینارسی میں 69 ویں پریسنٹ کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here