ایران، اسرائیل میں ایٹمی جنگ کا خطرہ

0
5

نیویارک (پاکستان نیوز)ایران نے خاموشی سے رات گئے زلزلے کی آڑ میں ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے ، ایران کے علاقے سیمن میں 5اکتوبر کی رات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے 4.5شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ، اس زلزلے کو امریکہ کے جیولوجیکل سروے میں بھی ریکارڈ کیا گیا جس کو ممکنہ طو رپر ایٹمی تجربے سے پیدا ہونے والی ارتعاش قرار دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ایران نے اپنی سالمیت کو برقرار دکھنے کے لیے انتہائی قدم اٹھایا ہے ، اگر اسرائیل کی جانب سے کوئی بھی جارحانہ کارروائی کی گئی تو ایران اس کا بھرپو ر جواب دے گا۔ امریکہ نے ساری صورتحال کو بھانپتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ ایران کی ایٹمی یا آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے سے باز رہے ، کیونکہ دنیا صورتوں میں دنیا کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران اس وقت پوری دنیا میں آئل سپلائی کر رہا ہے اگر سپلائی میں رکاوٹ آئی تو دنیا بھرمیں مہنگائی کی انتہا کو چھوتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی۔دریں اثنا سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیل سے ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا مطالبہ کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ پہلی بار ہمارے پاس خوفناک ردِعمل کے خوف کے بغیر ایران پر حملے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واحد موقع ہے جب ایرانی حکومت اور جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی قانونی حیثیت اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔دوسری جانب امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی ا?ئی اے) کے چیف ولیم برنس کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولیم برنس نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے، اسرائیل بہت احتیاط سے ایرانی حملے کے جواب کا سوچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے احتیاط سے سوچنے کے باوجود غلط فیصلے کا خدشہ ہے، مشرق وسطیٰ ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت پیچیدہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here