صدر جوبائیڈن ایک ہفتے میں دوسری بار کورونا کا شکار

0
94

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر جو بائیڈن ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے صدارتی معالج ڈاکٹر کیون او کانر کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صدر بائیڈن کا ہفتے کی صبح کیا جانے والا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے گزشتہ ہفتہ کے دوران صدر بائیڈن کی صحت بہتر رہی اور کورونا کی بھی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ڈاکٹر او کانر کے مطابق ہفتہ کی صبح کئے جانے والے ٹیسٹ سے قبل منگل،بدھ،جمعرات اور جمعہ کی صبح کئے جانیوالے صدر جوبائیڈن کے تمام کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو تھے۔ صدر کے معالج کا کہناہے کہ بظاہر اس حوالے کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کے کورونا سے تحفظ کیلئے صدر بائیڈن تمام خوارکیں لے چکے ہیں اور بوسٹر بھی لگوا چکے ہیں۔ اسی حوالے سے ٹویٹ میں صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے اپنے اردگرد موجود ہر ایک فرد کے تحفظ کیلئے خود کو الگ کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here