نیویارک(پاکستان نیوز) ٹیکساس کے شہرکلین میں ایک پاکستانی باپ کو اس کے بیٹے نے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا ، واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی نژاد قطب الدین کلین میں اپنی رہائش گاہ پہنچا تو اس کے بیٹے محمد علی قریشی نے بندوق سے گولی مار دی جس کی وجہ گھریلو جھگڑے تھے ،بتایا جاتا ہے کہ قطب الدین کا اکثر اپنی اہلیہ سے جھگڑا رہتا تھا اور واقعہ سے ایک روز قبل بھی اس کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ ایک قریبی مورٹل میں شفٹ ہوئی اور ایک رات قبل دوبارہ گھر واپس آئی ، قطب الدین 80 کی دہائی میں نیویارک کے شہر کلین میں شفٹ ہوا تھا جوکہ ٹیکسی ڈرائیور بھی رہا اور اب تعمیرات کے کام سے وابستہ تھا ، قطب الدین کا بیٹا بھی گاڑی چلاتا تھا اور ایک سٹور میں ملازمت بھی کر چکا تھا لیکن وہ آئے روز گھریلو جھگڑوںسے پریشان تھا جس کی پاداش میں اس نے والد کو گولی مار دی ، قطب الدین نے زخمی حالت میں خود ایمرجنسی کو فون کیا جنھوںنے ائیرایمبولینس کے ذریعے قطب الدین کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چار روز قومہ میں رہنے کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا ہے ۔