ویانا (پاکستان نیوز) برڈ فلو ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے، یورپ میں مہلک برڈ فلو کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا میں فارم پر ایچ فائیو این ون برڈ فلو کا پھیلا رپورٹ ہوا ہے، فارم میں بیماری کے باعث 50 پرندے ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ برڈ فلو کو ایویئن انفلوئنزا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک وائرل انفیکشن ہے جو نہ صرف پرندوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ وائرس انسانوں اور دیگر جانوروں کو بھی متاثر کر سکتا ہے لیکن زیادہ تر وائرس پرندوں تک ہی محدود ہیں۔H5N1 کو پرندوں کے لیے ایک مہلک وائرس کہا جاتا ہے اور یہ انسانوں اور جانوروں کو آسانی سے متاثر کر سکتا ہے۔H5N1 کو 1997 میں دریافت کیا گیا تھا اور اس سے متاثرہ تقریبا 60 فیصد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برڈ فلو کی علامات میں کھانسی، اسہال، سانس کی مشکلات، سانس کی قلت، بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، بہتی ہوئی ناک اور گلے کی سوزش شامل ہے۔








