بروکلین میں نامعلوم افراد کا یمنی دکاندار پر حملہ، شدیدزخمی

0
117

نیویارک (پاکستان نیوز) نامعلوم افراد کا بروکلین میں یمنی دکاندار پر شدید تشدد ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق تین افراد نے یمنی دکاندار کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی سگریٹ کی دکان میں کائونٹر کے پیچھے موجود تھے، یمنی دکاندار السوید نے بتایا کہ پہلے میں اسے مذاق سمجھا کہ جس طرح تینوں افراد مجھ سے سلوک کر رہے تھے لیکن اچانک انھوں نے مجھ پر مکوں کی برسات شروع کر دی، میں نیچے گر گیا، میرے چہرے، سر پر شدید زخم آئے، خون بہنے لگا ، تینوں افراد بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے جبکہ مجھے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اب حالت خطرے سے باہرہے، السوید نے بتایا کہ میں اس تشدد سے کاروبار بند نہیں کرونگا ، میں گزشتہ بیس سال سے اپنی دکان چلا رہا ہوں اور میں اسے جاری رکھوں گا، السوید کی اہلیہ نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ زندہ بچ گئے، السوید نے بتایا کہ تم میرے ہونٹ، میری ناک اور میری پیشانی دیکھ رہے ہو، میں کھا بھی نہیں سکتا،السوید نے بتایا کہ تین آدمی جنہیں اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا بغیر کسی وجہ کے اس پر حملہ کیا جبکہ چوتھا باہر گارڈ کے طور پر کھڑا تھا۔ وہ بار بار مار رہا تھا اور گہری چوٹوں کے ساتھ چھوڑ گیا۔میں ابھی تک صدمے میں ہوں، میں یقین نہیں کر سکتا کہ ایسا ہو گا۔ یمنی دکاندار کی بیوی میری شہزادہ نے بتایا پورا خاندان شکر گزار ہے کہ وہ زندہ ہے، اہلیہ نے بتایا کہ میرا شوہر نہ صرف ہمارے خاندان کا پیٹ بھر رہا ہے، بلکہ یہ یمن میں ہمارے خاندانوں کو بھی کھلا رہا ہے۔دکان کے مقام پر اپنی دو دہائیوں میں، اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی، لیکن اب اس کا خاندان پریشان ہے۔اہلیہ کے مطابق بہت سارے خاندان چاہتے ہیں کہ وہ دکان بند کر دے اور اس سے اس کمیونٹی پر اثر پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here