زر مبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

0
114

کراچی(پاکستان نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زر مبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کر دیا ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہو گئے ۔ ڈیٹا کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here