واشنگٹن (پاکستان نیوز) وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دوسرے ممالک کے سربراہان کورونا وائرس کی وبا کے باعث وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے لیکن اس کے برعکس وہ نیویارک ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذاتی حیثیت سے شرکت کر کے خطاب کرنا چاہتے ہیں۔