اسلام آباد(پاکستان نیوز)عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت پر نیا سروے جاری کردیا۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستان میں21لاکھ گھرانوں نے بنیادی ضروریات کے لیے گزشتہ7روز میں گھر کی اشیاءفروخت کیں۔دوسری جانب27لاکھ گھرانوں نے گھر کی انتہائی بنیادی ضروریات کے لیے حکومت یا غیر سرکاری تنظیم پر انحصار کیا۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اپریل کے بعد نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے والوں کی شرح میں36فیصد اضافہ ہوا۔