امریکی اسلحہ کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ؛900 ارب ڈالر سے متجاوز

0
10

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کو اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کی طرف سے اسلحہ کی خریداری کے آرڈرز کی مالیت 900 ارب ڈالر سے تجاوزکر گئی۔ تاس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی اتحادیوں کو اکثر امریکی اسلحہ ملنے کیلئے کئی کئی سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں امریکا کا حصہ 43 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اس وقت امریکی کمپنیوں کے پاس 16 ہزار سے زائد موجودہ آرڈرز مجموعی طور پر 900 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ مضمون میں کہاگیا ہے کہ امریکا کے اتحادی اور شراکت دار جو خوشی سے پیشگی ادائیگیاں کرتے ہیں، انہیں صبر سے انتظار کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات کئی کئی سال انتظار کرنا پڑتا ہے یعنی جب تک ہم اپنی ضروریات سے زائد نظام تیار نہیں کر لیتے اور ان کی ضروریات پوری کرنا شروع نہیں کر دیتے۔ دریں اثنا طویل انتظار کی مدت امریکی اتحادیوں کو دوسرے سپلائرز کی طرف دیکھنے پر مجبور کرتی ہے جو دعوی کرتے ہیں کہ وہ تیز تر ترسیل کر سکتے ہیں، چاہے وہ کمتر مصنوعات ہی پیش کرتے ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here