واشنگٹن (پاکستان نیوز)بھارتی شہری نکھل گپتا نے سکھ رہنما گر پتونت سنگھ کی قاتلانہ سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، امریکی سرزمین پر امریکی شہری کو قتل کرنے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سازش بے نقاب ہوگئی، بھارتی شہری نکھل گپتا نے سکھ رہنماگرپتونت سنگھ کی قاتلانہ سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، امریکی محکمہ انصاف کیمطابق نیویارک کی عدالت میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے اعتراف جرم کیا، ملزم نے را کے اہلکار کے کہنے پرگروہ پتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کی۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا نے اجرتی قتل منی لانڈرنگ سمیت 3الزامات کی ذمہ داری قبول کی۔رائٹرز کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتاکو 40سال تک سزا ہونیکا امکان ہے،نکھل گپتا کو 30جون2023میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کرکے امریکا لایا گیا تھا۔









