نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ہیلتھ کی جانب سے ریاست کے تمام ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں میٹھے مشروبات پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اب مریضوں اور ہسپتالوں کے سٹاف کو کسی قسم کی ڈائیٹ بوٹل اور دیگر مشروبات استعمال یا مریضوں کو پیش کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں تمام قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں آنے والے دیگر افراد اپنے ساتھ میٹھے مشروبات اور دیگر ڈرنکس کو ساتھ لا سکتے ہیں لیکن ہسپتالوں کی کنٹینز میں ایسے مشروبات کی فروخت پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔