لندن(پاکستان نیوز) ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ برطانوی برینٹ کے سودے گزشتہ روز1.6 فیصد اضافے کیساتھ 71.49 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.74 فیصد اضافے کیساتھ66.18 ڈالر بیرل پر ہوئے۔ واضح رہے بدھ کے روز خام تیل کے عالمی نرخوں میں 4.5 تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔












