بائیڈن کیسے ایک قاتل سے مصافحہ کر سکتے ہیں، برنی سینڈر کی دورہ سعودی عرب پر تنقید

0
192

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)سینیٹر برنی سینڈر نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بطور امریکہ کے صدر آپ کیسے ایک قاتل سے مصافحہ کر سکتے ہیں، اے بی سی کو انٹرویو کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال امریکہ کے صدر کو اس وقت سعودی عرب کا دورہ کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے پاس اس ملک کا ایک لیڈر ہے جو واشنگٹن پوسٹ کے صحافی کے قتل میں ملوث تھا، مجھے نہیں لگتا کہ اس قسم کی حکومت کو ریاستہائے متحدہ کے صدر کے دورے سے نوازا جانا چاہئے۔سینڈرز نے کہا کہ بائیڈن کے غیرملکی دورے کی بنیادی وجوہات تیل اور توانائی تھی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ کمپنیوں پر توجہ مرکوز کی جائے، کیونکہ پچھلی سہ ماہی میں ان کا منافع غیر معمولی حد تک زیادہ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمیں تیل کی کمپنیوں سے کہنا ہے کہ وہ امریکی عوام کو چونا لگانا بند کریں، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ہمیں ان پر ونڈ فال پرافٹ ٹیکس لگا دینا چاہئے۔سینڈرز نے کہا کہ سعودی عرب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جمہوریت کے سوالات اور حکومت کے مخالفوں کے خلاف تشدد یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کو اس ملک کے ساتھ قریبی تعلقات کیوں نہیں رکھنا چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ملک کسی چیز پر یقین رکھتا ہے تو ہم انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور میں صرف یہ نہیں مانتا کہ ہمیں اس طرح کی آمریت کے ساتھ گرمجوشی سے رشتہ برقرار رکھنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here