حلقہ ارباب ذوق نیوجرسی نارتھ کا اقبال حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

0
262

 

مرحوم کو سینے کی تکلیف کے باعث منگل کی شام دنیا سے کُوچ کر گئے تھے

نیوجرسی(پاکستان نیوز) حلقہ ارباب ذوق نیوجرسی نارتھ کے عارف افضال، اشرف سہیل، یونس ہمدم، ڈاکٹر نذیر اور شبیر حسین نے معروف شاعر و ادیب اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اقبال حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سید اقبال حیدر جو ڈیلاس میں رہائش پذیر تھے سینے کی تکلیف کے باعث منگل کی شام دنیا سے کُوچ کر گئے، حلقہ¿ ارباب ذوق نیوجرسی نارتھ کے عارفا فضال نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اقبال حیدر اچھے شاعر، ادیب اور با صلاحیت پروڈیوسر کسےاتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھے، ان کے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب ترین شوز اور ڈرامے موجود ہیں۔ جنہیں پورے ملک میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اقبال حیدر سے ان کی بڑی قُربت رہی اور ایم اے سیاست کا امتحان انہوں نے ایک ساتھ کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا۔ جبکہ پچھلے دس سال سے وہ ڈیلاس میں مقیم تھے اور ان سے رابطہ رہتا تھا ان کی تمام زندگی میڈیا اور ادب کے محاذ پر گزری اور ڈیلاس میں بھی وہ آخری وقت تک اس شعبہ سے منسلک رہے۔ حلقہ ارباب ذوق کے تمام عہدیداران نے اقبال حیدر کے انتقال پر سوز و غم کا اظہار کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خلاءپُر کرنا ایک مشکل امر ہوگا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل بھی عطاءفرمائے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here