نیویارک (پاکستان نیوز)مردم شماری بیورو نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چار ہفتوں میں ہر چار میں سے ایک امریکی شہری اپنی تنخواہ سے محروم ہو جائے گا ،ملک کو درپیش معاشی چیلنجز آئندہ دنوں میں مزید مشکل ثابت ہونے والے ہیں ، گورنر برینرڈ نے کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہرگز نہیں سونا ، آئندہ دنوں میں حالات مزید مشکل ہونے والے ہیں، اس لیے مالی مشکلات سے نجات کے لیے ایک معاشی پیکج کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔