اسلا م آباد((پاکستان نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گاسربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام بغاوت کردیں گے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ فلسطین کا دوریاستی حل قبول نہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ فلسطینیوں پر مظالم کے ذمہ دارخاموش مسلم حکمراں ہیںاویس نورانی کاکہنا ہے کہ فلسطین میں جہاد کیلئے تیار ہیں ہمیں راستہ دیاجائیجبکہ سینیٹر ساجدمیر نے کہاکہ بھٹو دور کی طرح پاکستان اپنے طیارے غزہ کے دفاع کیلئے بھیجے ۔بدھ کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصی کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے۔ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گیاور اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگ