کانگریس مین ٹام شوازی ، اسٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر، بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز اور پبلک ایڈوکیٹ نیویارک جمانی ولیمز نے کمیونٹی اور پاکستانی قیادت کو مبارکباد دی
نیویارک (پاکستان نیوز) کرونا وائرس کی وجہ سے اگرچہ پورا امریکہ تقریباً شٹ ڈاو ¿ن ہے لیکن امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے دوست امریکی قائدین ،یوم قراردادپاکستان کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو یوم قرارداد پاکستان کی مبارکباد دینا نہیں بھولے۔یو ایس کانگریس مین ٹام شوازی ، سٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر، بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز اور پبلک ایڈوکیٹ نیویارک جمانی ولیمز کے یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات دئیے۔ پاکستانی کمیونٹی کی اہم تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیر ز کمیٹی (اے پی پیک۔ APPAC) کے پریذیڈنٹ ڈاکٹراعجاز سے ملاقات کے موقع پر یو ایس کانگریس مین ٹام شوازی نے پاکستانی کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں انہیں یوم قراردادپاکستان کی مبارکباد دی اور اپنی پرخلوص تمناو ں کا اظہار کیا۔ نیویارک سٹیٹ کے اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر نے بھی اپنے پیغام میں پاکستانی کمیونٹی کو یوم قراردادکی مبارکباد دی جبکہ کرونا وبا کے خلاف پوری انسانیت کے یکجا ہو کر کردارادا کرنے کو بھی سراہا۔ نیویارک کے بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے اپنے ٹویٹ میں مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ہم ایک دوسرے سے دور ہیں لیکن ذہنی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ نیویارک کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز نے بھی اپنے ٹویٹ کے ذریعے پاکستانی قوم کو یوم قرارداد پاکستان کی مبارکباد دی اور انہوں نے بانی پاکستان کا قائد اعظم محمد علی جناح کے اس قول کو اپنے ٹویٹ میں بیان کیا کہ ”اچھے کی توقع رکھو لیکن برے وقت کے لئے بھی اپنی تیاری رکھو۔“ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے منتخب امریکی قائدین کی جانب سے کرونا وبا جیسی مشکل و کٹھن گھڑی میں یوم قراردادپاکستان پر پاکستانی کمیونٹی کے نام پیغامات پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔ کمیونٹی قائدین ڈاکٹراعجاز احمد، علی رشید، احسن چغتائی ، کاشگ حسین ، وکیل احمدکی جانب سے کہا گیا کہ پوری کمیونٹی اسے نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔