2امریکی رکن کانگریس بھی کرونا میں مبتلا

0
605

 

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماریو ڈیاز بلارٹ اور اوٹا ہ کے بین میک ایڈمزمیں ٹیسٹ مثبت آیا

واشنگٹن(پاکستان نیوز) 2ارکان کانگریس بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے اور قرنطینہ میں چلے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماریو ڈیاز بلارٹ اور اوٹا ہ کے بین میک ایڈمز دونوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔بین میک ایڈمز نے کہا ہے کہ مجھے بخار اور خشک کھانسی ہے اور ڈاکٹر کے کہنے پر قرنطینہ میں ہوں۔ماریو ڈیاز بلارٹ کہتے ہیں کہ وہ کافی بہتر ہیں تاہم کرونا وائرس سے متعلق بل پر ووٹ دینے کے بعد سے خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے۔ متاثرہ افراد سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here