جنیوا (پاکستان نیوز) روم کا نایاب سکہ 1.98 ملین یورو میں فروخت ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق جولیس سیزر کے قاتل بروٹس کی تصویر والا نایاب رومن سکہ رواں ہفتے کے آغاز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا،جنیوا میں ہونے والی آن لائن نیلامی میں یہ سکہ 1.98 ملین یورو میں فروخت ہوا جس کے ابتدائی قیمت 8 لاکھ یورو سے زائد تھی۔ حیرت انگیز معلومات اس نیلامی میں 8 افراد کے درمیان اس سکے کے لیے بولی کا مقابلہ ہوا، تاہم یورپی کلکٹر نے اس سکے کو 1.83 ملین سوئس فرانک (تقریباً 2.09 ملین ڈالرز) سے زائد قیمت میں خرید لیا۔