نیویارک ٹائمز نے صدر بائیڈن کی عمر کو صدارتی امور میں ”رسکی” قرار دیدیا

0
88

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز نے صدر بائیڈن کے عہدے کیلئے بڑھتی عمر کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا ہے، معروف اخبار میں شائع ہونے والے مضموں میں ڈیموکریٹس کو اس حوالے سے مقابلہ کرنے پر اکسایا گیا ہے ، بائیڈن کی عمر 79سال ہے اور صدارتی امور نبھانا ان کے لیے واقعہ بڑا چیلنج ہے، پیٹر بیکر نے نیویارک ٹائمز میں لکھا کہ اور جیسا کہ مسٹر بائیڈن کا اصرار ہے کہ وہ دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کی عمر تیزی سے ان کے لیے، ان کی ٹیم اور ان کی پارٹی کے لیے ایک تکلیف دہ مسئلہ بن گئی ہے، مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر اگر 2024 کا الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ اپنے دور اقتدار کے اختتام پر 86 سال کے ہو جائیں گے۔ ڈیموکریٹک حکمت عملی سازوں نے ٹائمز کو بتایا کہ وہ نہیں مانتے کہ بائیڈن کو 2024 میں صدر کے لیے انتخاب لڑنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here