بائیڈن کی سینیٹرز کے سامنے کمیلا ہیرسن کے ساتھ بد سلوکی

0
99

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)صدر بائیڈن عام طور پر اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن ری پبلیکن قانون سازوں کے ساتھ میٹنگ کے موقع پر جب وہ حریفوں کو ایک ٹریلین ڈالر بجٹ کو واپس کرنے پر راضی کر رہے تھے تو عین اس وقت نائب صدر کمیلا ہیرس کی مداخلت پر غصے میں آگئے اور ایسے سخت الفاظ کا استعمال کیا کہ ری پبلیکن سینیٹرز نے بھی ایک منٹ کے لیے پیچھے ہٹنے کو ترجیح دی، اس واقعہ کا ذکر نیویارک ٹائمز کے جوناتھن مارٹن اور الیگزینڈر برنز کی آنے والی کتاب ”This Will Not Pass ”میں کیا گیا ہے ، عام طور پر صدر بائیڈن نائب صدر کمیلا ہیرسن کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں ، مصنفین نے لکھا کہ بائیڈن کے معاونین کو اس وقت زیادہ غصہ آیا جب انہیں معلوم ہوا کہ نائب صدر خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کرنے کے لیے ایک بڑی تقریر کی منصوبہ بندی کرنا چاہتی ہیں، بائیڈن کے معاونین نے اس خیال کو ویٹو کردیا۔ ایک نائب صدر کو عالمی معاملات کے بارے میں اپنا آزادانہ نقطہ نظر کیوں ہونا چاہئے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here