نیویارک میں مذہبی آزادی ہے، نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ، مئیر ایرک ایڈمز

0
150

نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی میں رہنے والے ہر ایک نیویارکر کو مکمل مذہبی آزادی ہے لیکن سٹی میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیز جرم کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے نیویارک سٹی ہال میں مسلم ، جیوئش، کرسچئین، ہندو، سکھ سمیت دیگر عقائد سے تعلق رکھنے والے انٹر فیتھ عمائدین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔مئیر ایڈمز کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نیویارک سٹی میں نفرت انگیز اقدامات کے جوواقعات سامنے آئے ہیں، انہیں پیش نظر رکھتے ہوئے واضح کر دیں کہ اگر کوئی بھی شخص قانون اپنے ہاتھ میں لے گا ، تو اس کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ،مئیر ایرمز کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی میں ڈائیورسٹی ، ہم سب کی اور سٹی کی طاقت ہے۔ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب کو ایک بن کر نیویارک سٹی کو اپنے رہنے کے لئے بہتر سے بہتر جبکہ بنانی ہے۔پریس کانفرنس میں مئیر نے نیویارک سٹی کو در پیش مائیگرنٹ بحران اور اس کے سٹی بجٹ پر ہونیوالے اثرات کے سلسلے میں اپنے دورہ واشنگٹن کا بھی ذکر کیا۔ مئیر کا کہنا تھا کہ میں دورہ واشنگٹن ڈی سی کوئی پر امید نہیں جس کا مطلب ہے کہ ہمیں بجٹ کو متوازن کرنے کے لئے خود اقدام اٹھانے ہونگے۔واضح رہے کہ جنوری میں نیویارک سٹی کوسات ارب ڈالرز کے ”پری لی منری ” بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ اس خسارے کو پورا کرنے کے لئے سٹی کو اپنی سروسز اور اخراجات میں کٹوتیاں کرنا پڑرہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here